قبل ازوقت ولادت کےبعد آنے والاخون



سوال:- عورت کو بعض دفعہ  آپریشن کرکے  بچہ کی پیدائش ہوتی ہے  جس کے بعد نفاس کے خون کی مانند خون آتا ہے آیا کہ یہ خون نفاس میں شامل ہے یانہیں ؟ ( اکرام الدین)
 
جواب :۔نفاس اس خون کو کہتے  ہیں جو بچے کی ولادت کے بعد  رحم سے آتا ہے  خواہ بچے کی پیدائش  بغیر آپریشن کے ہو یا آپریشن سے ہو   لیکن یہ خون  اگررحم سے نہ ہوبلکہ آپریشن کی وجہ سے کسی اورجگہ سے آرہا ہوتو وہ زخم کا خون ہے،نفاس کا نہیں ،اسی طرح حمل ابتدائی دنوں کا ہو اورابھی اس کے اعضاء ظاہر نہ ہوئے ہوں  اور اس کی پیدائش ہوجائے تووہ نفاس کاخون نہ ہوگا بلکہ اسے حیض قراردینا ممکن نہ ہوتو وہ حیض کہلائے گا۔ ( الفتاوی ٰ الہندیہ : 1/37)