وتر سے پہلے یا بعدنوافل کا حکم
سوال: ۔کیا وتر سے پہلے نوافل کا ثواب وتر کےبعد کے نوافل سے زیادہ ہوتا ہے؟ ( عدنان مجید)
جواب: ۔حکم یہ ہے کہ رات کی آخری نماز وتر کی ہو اس لیے وتر سے پہلے نوافل پڑھے جائیں لیکن اگروتر پڑھ چکے ہوں اورپھر تہجد کی توفیق مل جائے تو وتر کے بعد بھی نفل نماز جائز ہے۔فتاوی شامی :۱؍۳۶۹ا۔ہندیہ ۱؍۱۱۱