مشترکہ مکان کی تعمیر پرکیے گئے اخراجات کاحکم



سوال:۔ میرے والد صاحب   کا مکان ہے جس پر چار بیٹوں نے  مختلف  اوقات میں  پیسے لگاکر رہائش رکھی ہوئی تھی،  تین بیٹیاں بھی ہیں،  وراثت کی تقسیم کس طرح ہوگی،  جبکہ بھائیوں نے  انوسمنٹ کے ارادے  سے پیسے لگائے تھے؟ ( محمد شعیب)
 
جواب: اگرکچھ ورثاء نے دیگر ورثاء کی اجازت سے موروثی مکان  پر  خرچ کیا ہے تو خرچ کے بقدر رقم   مکان کی قیمت سے منہا کی جائے گی اوربقیہ تقسیم ہوگا۔مکان کے گیارہ حصے ہوں گے ۔ہر ہربھائی کو دو اورہر ہربہن کو ایک ایک حصہ ملے گا۔ المجلۃ مادۃ :۱۳۰۹