باربارنیت کرنا



سوال:۔ مجھے نماز کی نیت کرنے میں  ایک سال سے مسئلہ ہورہا ہے،  بار بار نیت کرتی  ہوں   اور قرآن  پاک بھی ایک لفظ بار بار پڑھتی ہوں ،  جبکہ میں نیت بھی ٹھیک کررہی ہوتی ہوں اور قرآن بھی ٹھیک پڑھ رہی ہوتی ہوں ،  اس سلسلے میں کیا کروں؟ 
 
جواب:  ۔ایک مرتبہ نماز کی نیت اورقرآن کریم کی تلاوت کافی ہے۔باربار پڑھنے کے خیال کو شیطانی وسوسہ سمجھ کر جھڑک دیاکریں  اور اس کی طرف توجہ ہی نہ دیں ۔مشكاة المصابيح (1 / 29)