قربانی کا جانورفروخت کرنے کے بعدکم قیمت کا جانورخریدنا
سوال :۔اگر ایک شخص نے قربانی کرنے کے لیے سات حصوں والا جانورخریدکررکھا ہے اور وہ جانور کچھ عرصے کے بعد بیمار ہوجاتا ہے اور نوعیت یہ آجاتی ہے کہ ڈرہوتاہے کہ کہیں یہ مرنہ جائے اور وہ اس کو کم پیسوں میں فروخت کردے تو ایسی صورت میں قربانی کا شرعی کیا حکم ہوگا۔ جو پیسے فروخت سے ملیں ہیں ان کو قربانی کے لیے استعمال کریں کافی ہوگا یا نہیں۔محمدمسعود
جواب: اگر قربانی ہی کی نیت سے جانور خریداجائے اور اسے قربانی کے لئے متعین کردیا جائے اور پھرکسی عذر کی وجہ سےاسےفروخت کردیا جائےتو اس کے بدلے دوسراجانوراسی قیمت کایاا اس سے زیادہ قیمت کا خریداجائے،اگر کم قیمت کا خریداجائے تو پہلے اور دوسرے جانور کی قیمت میں جو فرق ہے وہ صدقہ کردیا جائے ۔فتاوی عالمگیری :۵؍۳۰۱،۲۹۴