غیرمسلم امت میں شامل ہیں یا نہیں
سوال:۔ میرے ساتھ ایک بہت بڑا مسئلہ ہوگیا ہے، مولانا صاحب میری نصرت فرمائیں، میرا ایک دوست کہتا ہے صرف مسلم ہی حضورﷺ کی امت میں ہیں ، باقی مذاہب کے لوگ امت میں شامل نہیں ہیں، پلیز میری اور بہت سے لوگوں کی رہنمائی فرمائیں ؟(ساجد ماہی)
جواب: حضور ﷺ کی امت ہونے کے دو معنی ہیں، (1) ایک یہ کہ جن کی طر ف آپ کو نبی بناکر بھیجا گیا اور آپ نے دعوت دی، اس اعتبار سے ہر ملک کے رہنے والے اور ہر مذہب پر چلنے والے آپ کے امتی ہیں، کیوں کہ آپ کی نبوت عام ہے کسی قوم اور کسی ملک کے ساتھ خاص نہیں ہے، یہ امتِ دعوت کہلاتی
ہے۔ امت کے دوسرے معنی ہیں کہ وہ لوگ جنہوں نے آپ کی دعوت کو قبول کیا ہے، اورآپ پر ایمان لائے ، یہ امت اجابت کہلاتی ہےاوران کے لیے سب فضائل ہیں۔ فيض القدير (2 / 185):