کسی کے پیسوں سے عمرہ اورکسی کی طرف سے عمرہ کاحکم
سوال: اپریل میں میری شادی ہوئی اور میرے سسر نے میری بیوی کو یہ پیشکش کی تم اپنے شوہر کے ساتھ عمرہ پر جاؤ ، سارا خرچہ میں اٹھاؤں گا، تو کیا میں اپنے سسر کے پیسوں سے عمرہ ادا کرسکتا ہوں؟
2۔۔ سر! کیا میں اپنے والدین کے لیے عمرہ کرسکتا ہوں اور کیا دادی کے لیے عمرہ کرسکتا ہوں؟ اور میں کتنے عمرہ کرسکتا ہوں؟
جواب: ۔ سسر کے پیسوں سے عمرےپر جاسکتے ہیں اوراپنےوالدین یا دادا، دادی وغیرہ کی طرف سے بھی عمرہ ادا کرسکتے ہیں، عمروں کی کوئی تعداد بھی مقرر نہیں ہے۔محیط برہانی :۵؍۳۶۷۔البحرالرائق:۳؍۶۳