بے وضو تلاوت سننا



سوال: ۔کیا قرآن کی تلاوت بغیر وضو کے سنی جاسکتی ہے؟  اکثر وقت  جب آدمی تھکا ہوا ہوتا ہے،  اور کوئی کام نہیں ہوتا تو وہ لیٹ کے قرآن سن سکتا ہے یا نہیں؟  کیوں کہ وقت کو بے وجہ ضائع نہیں کرنا چاہیے،  براہِ کرم وضاحت فرمائیں، مزید قرآن پڑھتے وقت کن آداب کا خیال  رکھنا چاہیے؟ (فراز عظمت)
 
جواب: بغیر وضو اور لیٹ کر تلاوت سنی جاسکتی ہے۔ تلاوت قرآن کے آداب میں سے یہ ہے کہ باوضو  قبلہ کی طرف رخ کر  باری تعالی سے ہمکلامی کا تصور کرتے ہوئے  تلاوت کی جائے۔شامی :۱؍۱۷۴