دانتوں کی ٹریٹمنٹ کا حکم



سوال: کیا دانت نکلوانے بعد نیا دانت لگوانا اسلام میں جائز ہے، مزید یہ کہ دانتوں میں فاصلہ ہو اور دانت ٹیڑھے ہوں  جس کی وجہ سے انسان احساس کمتری کا شکار ہو ، مسکراتے ہوئے دانت برے لگیں، تو کیا ٹریٹمینٹ کروانا  جائز ہے؟ (حنا، لاہور)
 
جواب : دانت نکالنے کے بعد نیا دانت لگانا جائز ہے اوردانتوں  کاعیب دور کرنا بھی درست ہےجیسے  آدھےٹوٹے  دانت کو مکمل کرنایا دانتوں کے ٹیڑھےپن  کو درست کرنے  کے لیے ٹریٹمنٹ کروانا تاہم ضرورت نہ ہویا کوئی عیب نہ ہو تو محض  زینت کے حصول کے لیے  ٹریٹمنٹ کروانا جائز نہیں ہے۔فتاوی شامی:۶؍۳۶۱