قضانمازوں کا طریقہ
سوال :۔ میں مہینہ بیمار رہا اور نمازیں بھی رہ گئی ہیں ، ان نمازوں کو کیسے ادا کیا جائے؟(عدنان مجید، اسلام آباد)
جواب: آسان طریقہ یہ ہے کہ ایک مہینہ تک ہر نماز کے ساتھ ایک نماز کی قضا کرلیاکریں یا دن رات میں کوئی وقت مخصوص کرکے ایک دن کی قضا نمازیں پڑھ لیا کریں ۔دونوں صورتوں میں نیت اس طرح کریں کہ کیا کریں کہ اس وقت کی جتنی قضا نمازیں میرے ذمہ ہیں ان میں سے سب سے پہلی نماز کی قضاکرتا ہوں۔مراقی الفلاح شرح نورالایضاح :۱؍۱۷۳