ایڈوانس دی ہوئی رقم کاحکم
سوال :۔ ایک آدمی جس کے پاس صرف پچاس ہزار روپے ہیں اس نے کرایہ پرا یک مکان لیا اور مالک مکا ن کو ایڈوانس کی مد میں پچاس ہزار روپے جمع کرادیئے اب اس کے پاس مزید کوئی زیورات اور نقد رقم وغیرہ نہیں ہے اب کیا اس کو زکوٰۃ دے سکتے ہیں ؟( عمیر احمد )
جواب :۔پچاس ہزار جو ایڈوانس کی مد میں جمع کرارکھے ہیں وہ آدمی کا مالک کے ذمہ قرضہ ہے اس لیے اسے زکوۃ نہیں دے سکتے۔