بے نمازی کی سزا اورمسجد میں جنازہ



سوال: ۔میرے دو سوال ہیں ۔ براہ مہربانی انکا تفصیل سے جواب دیں!
1۔بے نمازی کی سزا کیا ہے؟
2۔  پانچ وقت کی نماز والی مسجد میں نماز جنازہ ہوسکتی ہے یانہیں؟
 (محمد اعوان)
 
جواب1:جو شخص سستی اور غفلت کی بنا پر نماز نہیں پڑھتا وہ مسلمان ہے  مگر نماز جیسے اہم اور بنیادی رکن کے ترک  کی وجہ سے سخت گناہ گاراور فاسق ہے،ایک حدیث کی رو سے اس کاحشر فرعون ، ہامان اور قارون وغیرہ کے ساتھ ہوگا۔مشکوۃ المصابیح،۱؍۱۸۳۔شامی ۱؍۳۵۲۔
جواب 2۔مسجد میں نماز جنازہ مکروہ تحریمی ہے۔سنن أبي داود (3 / 207)،محیط برہانی،۲؍۲۰۴۔