پیشاب کے بعد قطرہ کا آنا



سوال :- میں کافی دنوں سے پیشاب یعنی رفع حاجت کے  بعد ناپاک قظرے آنے کی  بیماری میں مبتلا ہو  ں ،باوجود کافی علاج کے شفا نہیں ۔ بیماری میں یہ پتہ نہیں چلتا کہ جسم یا کپڑوں کے کس حصہ پر قطرہ گرا ہے ، لہذا آفس یا سفر میں باربار کپڑے تبدیل نہیں کرسکتا  تو ایسے میں کیا صرف استنجاء کرکے  نماز ہوسکتی ہے ؟۔ بسا اوقات قطرہ گرنے کے ڈر سے میں پیشاب نہیں کرتا  اور پیشاب روک کر نماز پڑھ لیتا ہوں  کیا ایسی صورت میں نماز ہوجائے گی ؟مہربانی فرماکر شریعت کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں ۔( بلال لاہور )
 
جواب :۔آپ ٹشووغیرہ کوئی چیز رکھ لیا کریں اورنماز سے  پہلےنکال لیا کریں  اس سے کپڑے ناپاک نہیں ہوں گےاوربارباربدلنے کی ضرورت بھی نہیں ہوگی ۔پیشاب کا معمولی تقاضا ہو تو نماز پڑھنے میں حرج نہیں لیکن شدیدحاجت کے وقت نماز پڑھنا مکروہ تحریمی ہے۔پہلے طبیعت کا اطمینان کرلیں اوراس کے بعد نماز پڑھ لیں ۔فتاوی شامی ۱؍۳۴۴۔عالمگیری۱؍۹