بغیر شہوت اجنبی عورت کا چہرہ دیکھنا



سوال :۔غیر  محرم عورت کے چہرے  کی طرف بغیر شہوت کے دیکھنا کیسا ہے؟  جبکہ بہار شریعت حصہ 16 ص  89 پر ہے کہ اس کے   چہرے کی طرف نظر جائز ہے، قرآن وسنت  کی روشنی میں رہنمائی فرمادیں۔ فرحان انجم خان 
 
جواب:۔شہوت نہ ہو تو اجنبی عورت کے چہرے کی طرف دیکھ سکتے ہیں مگریہ اس زمانہ کی بات ہے جب عام طورپر دل پاک اورنگاہ پاکیزہ ہواکرتی تھیں ،آج کل ماحول ایسا ہے کہ بلاضرورت  کسی جوان عورت کے چہرے کی طرف دیکھنا جائز نہیں۔(رد المحتار) (6 / 369)