پاگل کی نماز جنازہ میں کون سی دعا پڑھی جائے
سوال :- ایک شخص کی عمر پچیس تھی وہ مجنون تھا، اس کا انتقال ہوگیا،بعض لوگوں کا کہنا تھا کہ اس کی نماز جنازہ میں بچوں کے جنازہ والی دعا پڑھی جائے گی ، کیا واقعی اسی طرح ہے کہ مجنون کی نماز جنازہ پڑھتےوقت دعا نابالغ والی پڑھی جائے گی ۔( قمر زمان سکھر )
جواب :- اگر کوئی شخص مستقل جنون کے مرض میں مبتلا ہواوربلوغت کے بعد اسے کبھی بھی افاقہ نہ ہواتو وہ بچوں کی طرح غیر مکلف ہے اوراس کی نماز جنازہ میں نابالغوں والی دعاپڑھی جائے گی،اگر کبھی جنون سےافاقہ ہواہو تو پھربالغ لوگوں کی طرح اس کی جنازہ پڑھی جائے گی۔ ( حلبی کبیر ،ص : 578)