صدقہ جاریہ کا مطلب



سوال :- صدقہ جاریہ کے بارے میں اکثر سننے میں آتا ہے اس کا صحیح مفہوم کیا ہے۔(عبدالرزاق،میمن،کراچی )

جواب :- صدقہ کا مفہوم تو واضح ہے ،اللہ تعالی  کی خوشنودی کے لیے جو کچھ انسان راہ خدامیں دیتا  یا خرچ کرتا ہے  وہ صدقہ ہے پھر صدقہ جاریہ وہ  مد ہے جس میں صدقہ کی ہوئی چیز باقی رہے  اور اس کے فوائد اورمنافع خلق خدا  کے کام آئیں  جیسے مسجد وں ،خانقاہوں،سراہوں،مسافرخانو،لنگر خانو ، شفاخانو،مدرسوں ،رفاہی وفلاحی اداروں یاحوض  اور کنووں  کی تعمیر وغیرہ