رضاعی بھتیجی سے نکاح جائز نہیں



سوال :- بچپن میں جب میری عمر ابھی ایک سال کی تھی ،میں نے اپنی ایک رشتہ دار عورت کا دودھ پیا ہے  اب  اس عورت   کی پوتی کے ساتھ میرانکاح ہوسکتا ہے۔ ( عمر سیالکوٹ )

جواب ۔وہ عورت آپ کی رضاعی ماں اور اس  کی اولاد آپ کے بھائی بہن اور اس کی پوتی آپ کی رضاعی بھتیجی ہے۔جس  طرح سگی بھتیجی سے نکاح حلال نہیں اس طرح رضاعی بھتیجی سے بھی حلال نہیں ۔