عام آدمی کسی کو مسلمان کرسکتا ہے۔
سوا ل :- کوئی ایسا عام مسلمان جو عالم نہ ہو بلکہ صرف نماز روزہ کا پابند ہو کسی غیر مسلم کو مسلمان کرسکتا ہے یا نہیں ؟ دوسرا یہ کہ ہمارے ہاں آپس میں اس بات پر بحث و مباحثہ ہوا کہ "دین "اور " مذہب " یہ دونوں ایک ہی ہیں یا ان کے مفہوم میں کچھ فرق ہے ؟ براہ کرم آپ اس سلسلہ میں صحیح رہنمائی فرمائیں ۔( عبدالباسط)
جواب :- غیر مسلم اگر برضا ورغبت مسلمان ہونا چاہتا ہے تو کفر سے تائب ہونے اور کلمہ شہادت پڑھنے سے مسلمان ہو جائے گا اس کے بعد اسے دین کی بنیادی باتیں بتا سکھادی جائیں ۔ یہ کام کوئی بھی عام مسلمان کرسکتا ہے اس کے لیے عالم ہونا ضروری نہیں۔دین اور مذہب میں کوئی فرق نہیں دونوں کا مفہوم ایک ہی ہے اگر کچھ فرق ہے تو محض اعتباری ہے اس میں الجھنے کی ضرورت نہیں ۔ ( فتاوی ٰ ہندیہ :2/253 ۔ قواعد الفقہ : 295-296 )