حصول حلال کے وقت مشکلات کا حکم



سوال :- آج کل حلال  روزری  حاصل کرنا کافی مشکل ہوگیا ہے۔ایسے حالات میں شریعت کا کیا حکم ہے۔ ( عبدالحمید ،روہڑی )

جواب ۔ حلال کا حصول  کچھ مشکل ضرورہوا ہے مگر ناممکن نہیں  ہوا ۔ مسلمانوں کی غالب اکثریت  اب بھی حلال کا اہتمام کرتی ہے اور اللہ تعالی  انہیں حلال رزق عطافرمادیتے ہیں۔اگر کسی کو حلال کمانے میں  کوئی مشکل  درپیش ہو اسے آزمائش سمجھ کرصبر اور استقامت کے ساتھ اس کا مقابلہ کرنا چاہیے۔