توفیق کیا ہے



سوال :- ہم  جو اکثر دعا کرتے  ہیں کہ اللہ ہمیں اس نیک عمل کی توفیق عطا فرما  اس کا کیا مطلب ہے ایک آدمی کو جب نماز پڑھنے کا کہا جاتا ہے تو وہ کہتا  ہے کہ جب اللہ توفیق دے گا تو پڑھ لوں گا ابھی میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ توفیق عطا فرما اس کے بارے میں شرع کا کیا حکم ہے ؟ ( عامر چونیاں )

جواب :- توفیق کہتے ہیں  کہ کسی کار خیر کے لیے اسباب اس طرح مہیا ہوں کہ  عمل کے  کرنے  میں کوئی رکاوٹ نہ ہو ۔ایک انسان کو صحت کی نعمت حاصل ہے ،پانی ،لباس اور جگہ سمیت  نماز کے لیے درکار اسباب میسر ہیں ،اس کے باوجود   اگروہ  نماز نہ پڑھے تو اسے توفیق نہ ہونا نہیں بلکہ  سستی  اورکوتاہی کہا جائے گا ۔(   التعریفات للجرجانی : 52 ۔ کشاف اصطلاحات الفنون 2/1501)