درود تاج اورلکھی کا پڑھنا



سوال۔جناب مفتی صاحب یہ درود تاج،درود لکھی،درود اکبر کا پڑھنا کیسا ہے ؟ جائز ہے یا نہیں؟ برائے مہربانی اس کے بارے میں تھوڑی سی رہنمائی فرمائیں۔

جواب۔درود تاج میں بعض الفاظ شرکیہ ہیں،اس لیے اس کے پڑھنےسے اجتناب کرناچاہیے۔مفتی محمود حسن گنگوہی رحمہ اللہ اس سے درود تاج کےمتعلق لکھتے ہیں:ابتداءً معلوم نہیں کس نے اس درود کوایجادکیاہے،جوفضائل عوام جہال بیان کرتے ہیں وہ محض غلط اورلغو ہیں،احادیث میں جودرود وارد ہیں وہ یقیناً درود تاج سے افضل ہیں،نیز اس میں بعض الفاظ شرکیہ ہیں اس لیے اس کوترک کرناچاہیے۔(فتاوی محمودیہ3/122)

2۔درود لکھی اور درود اکبرکے الفاظ اگرچہ درست ہیں ،تاہم چونکہ یہ کسی سندسے ثابت نہیں ،اس لیے بجائے ان کے درود ابراہیمی پڑھنے کااہتمام کیاجائے۔(آپ کے مسائل اور ان کاحل3/515۔کفایت المفتی 2/101)فقط واللہ اعلم