مسجد ومدرسہ کی آمدنی ایک دوسرے پر استعمال کرنا



( سوال  :- ہماری مسجد کے ساتھ مدرسہ بھی ہے کیا ہم ایک کی آمدنی دوسرے میں استعمال کرسکتے ہیں۔ ؟ ( را

جواب :- جو چندہ مسجدکے نام پر ہو وہ مسجد میں اورمدرسہ کا مدرسہ میں استعمال کرنا چاہیے البتہ اگر چندہ دونوں کےنام پر ہوتاہو یا یہ بات معروف  ومشہور ہو کہ چندہ دونوں کی ضروریات میں استعمال کیاجاتا ہے تو پھر اجازت ہے۔ (رد المحتار علی الدر، کتاب الوقف:4/360 ۔البحرالرائق ، کتاب الوقف:5/362)