کسی اور کے نام جائیداد خریدنا



سوال۔ایک شخص کسی وجہ سے اپنے نام کوئی  مکان نہیں خریدتا بلکہ اپنی بیوی یا بیٹے کے نام خریدلیتا ہے تواس  مکان کی ملکیت کس کی ہوگی اور بیوی اور بیٹے کو اس میں ملکیت کے دعوی کا حق ہوگا یا نہیں ؟( حسیب الرحمن)

جواب۔جو شخص مکان کی خریداری کا معاہدہ کرے گا،مکان کے مالکانہ حقوق اسی کو حاصل ہوں گے اور بیوی اور بیٹے کو اس میں ملکیت کے دعوی کا حق نہ ہوگا البتہ اگر اولاد نابالغ ہو اورباپ نابالغ کے نام سے کوئی چیز خریدےتو وہ نابالغ کی ملک ہوجاتی ہے  جس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ وہاں ہبہ کے قرائن کے ہوتے ہیں ۔