مہر کی مقدارمیں اختلاف
سوال:۔اگر میاں بیوی اور ان کے خاندانوں میں مہر کے بارے میں اختلاف ہوجائے کہ شوہر اور اس کا خاندان زیادہ کا دعوی کرے اور بیوی اور اس کے رشتہ دار کم مہر بتائیں جب کہ کوئی تحریر یا نکاح نامہ موجود نہیں تو ایسی صورت میں شریعت کے مطابق کیسے فیصلہ کیا جائےگا۔
جواب۔مذکورہ اختلاف کی صورت میں جوفریق شہادت پیش کردے گا تو اس کی شہادت قبول کرلی جائےگی۔اگر دونوں ہی فریق شہادت پیش کریں تو جس کا دعوی مہر مثل سے بعید ہوگا ،اس کا دعوی قبول کرلیا جائےگااوراگر فریقین شہادت پیش کرنے سے قاصر رہیں تو جس کا دعوی مہر مثل سےقریب تر ہوگا ،اس کا دعوی قبول کرلیا جائے گا۔