نکاح میں کوئی شرط لگانا
سوال۔میرا سوال یہ ہے کہ نکاح کرتے وقت کوئی شرط لگائی جاسکتی ہے یا نہیں ؟ابو طلحہ کراچی
جواب ۔اگر نکاح میں زوجین نے یا کسی ایک نے کوئی ایسی شرط لگائی جومقتضائے عقد کے خلاف ہو،یاایسی شرط لگائی جو شرعا حرام ہو،مثلانکاح کے بعدزوجین ایک دوسرے کے وارث نہ ہوں گےیا بیوی کو بے پردگی کی اجازت ہوگی،تو شرط باطل اورنکاح درست ہوگا۔اگر ایسی شرط لگائی جو مقتضائے عقد کے موافق ہو یا شرعا اس کا ثبوت ہو یا مباح شرط ہو تو شرط قابل تعمیل ہوگی۔امیر علی سے اورکتب شرح ترمذی سے تفصیل دیکھنی ہے۔