پیغام نکاح کس عورت کو دیا جاسکتا ہے ؟



سوال :۔کس عورت کو پیغام نکاح دینا جائز ہے ؟

جواب :۔جس عورت سے پیغام دہندہ کا فی الحال نکاح جائز ہواسے پیغام  نکاح بھی دینا جائز ہے،مگر یہ کہ کسی اورنے اسے پیام نکاح دے رکھا ہو تو اسے پھر پیغام نکاح دیناجائز نہیں۔جس عورت سے دائمی یا وقتی طور پر نکاح حلال نہیں اسے پیام نکاح بھی دینا جائز ہے الایہ کہ کوئی  عورت عدت وفات کا دورانیہ گزاررہی ہو تو اسے اشارے کی زبان میں پیام نکاح دینا جائز ہے۔