غیر متعین اجرت کی ایک صورت
سوال: اگرہم کسی دوکان والے کوکوئی چیز دیں اورکہیں کہ سو روپے سے زیادہ میں فروخت کرنا،اورسوروپے ہمیں دے دیناباقی رقم آپ کی ہے۔اوراگرنہیں فروخت ہوئی توواپس کردینا۔کیا اس طرح کرناصحیح ہے؟
جواب: یہ کہناکہ سو سے زائد جتنی رقم ہووہ دکاندار کی ہے یہ غیرمتعین اجرت ہے اس بناء پر اس طرح کامعاہدہ درست نہیں۔بیچنے والے کے لیے اجرت متعین کرنا ضروری ہے۔