ناپاکی کی حالت میں قرآنی آیت لکھے ہوئے کاغذکو چھونا



سوال: کیا بے وضو اور جنابت کی حالت میں اس کاغذ کو ہاتھ لگا سکتے ہیں جس کتاب میں کوئی قرآنی آیت لکھی ہو اس کو بے وضو اور جنابت کی حالت میں ہاتھ لگا سکتے ہیں یا نہیں؟

جواب:     کسی مضمون یاکتاب میں قرآنی آیات لکھی ہوئی ہوں  توجہاں آیت قرآنی لکھی ہو صرف اس جگہ کو ہاتھ لگانامنع ہے۔کتاب کے بقیہ حصے کوہاتھ لگاناجائزہے۔