بجائے پانی کے ٹشو استعمال کرنا
سوال: مجھے کبھی کبھی مذی کامسئلہ رہتاہے جس کی وجہ سے میں ٹشواستعمال کرتاہوں،نمازسے پہلے پراناٹشونکال کردوسرارکھ دیتاہوں،کیااس کے لیے مجھے شرمگاہ کودھونابھی ضرروی ہے؟یاصرف ٹشوسے خشک کرکے پاک ہوسکتاہوں؟اوراس کاکوئی مستقل حل ہوتوبتادیں۔
جواب: شرمگاہ کادھوناضروری نہیں،البتہ اگر نجاست اپنی جگہ سے زیادہ پھیل جائے تو پھرپانی ضرور پانی استعمال کرلیا کریں۔ٹشو کا طریقہ بھی درست ہے اور کوئی چیز باندھ لینا مثلا لنگوٹ وغیرہ اور اس پر روئی وغیرہ رکھ لینا اور پھر روئی کو بدل دینا بھی درست ہے۔