وائٹ گولڈ اورپلاٹینیم پر زکوۃ



سوال ۔مجھے یہ پوچھنا تھا کہ وائٹ گولڈ (سفید سونا) پر زکوۃ ہے ؟ اور اس کا شمار سونے میں ہے یا دیگر دھاتوں میں ؟ اسی طرح پلاٹینیم پر زکوۃ آئے گی ؟ برائے مہربانی وضاحت کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں۔

جواب: پلاٹینم(platinum) ایک دھات ہے ،اگریہ تجارت کے لیے ہویااس سے مصنوعات بناکرفروخت کی جاتی ہوں تویہ سامان تجارت میں شامل ہے اس پرزکوۃ لاگوہوگی،اگرتجارت کے لیے نہیں ہے توزکوۃ لازم نہیں۔

وائٹ گولڈ کاحکم یہ ہے کہ اگرسوناغالب ہوتویہ سونے کے حکم میں ہوگااورزکوۃ فرض ہوگیاوراگردھات غالب ہوتوزکوۃ نہیں ہے۔