عورت کی کفالت کس کے ذمہ ہے؟



سوال:۔میری ماموں کا انتقال ہوگیا ہے اورانہوں نے کوئی جائیداد  اوراولاد نہیں چھوڑی ہے۔اب ممانی کے اخراجات  کیسے پورے ہوں گے،اسلام اس بارے میں کیا کہتا ہے۔؟

جواب:۔عورت اگرکسی کے نکاح میں ہے تو اس کی کفالت شوہر پرہے ورنہ قریب ترین رشتہ دار یا رشتہ داروں پر ہے۔آپ کی ممانی اگر نادار ہے تو ان کے اخراجات ان کے والد پر ہیں اوراگر والد نہیں ہے تو بھائی ورنہ دوسرے قریب ترین رشتہ دار ان کے اخراجات کے ذمہ دار ہوں گے۔