متوفی شوہر کے مکان سے بیوہ کی بے دخلی
سوال:۔ایک صاحب کا انتقال ہوگیا۔اب ان کے ورثاء بیوہ سے مکان خالی کرارہے ہیں ،کیا یہ جائز ہے۔؟ارشد علیم،بہاول پور
جواب ۔شوہر کی وفات کے بعد بیوہ بھی اپنے متوفی شوہر کی جائیداد میں شریک ہوجاتی ہے ،اس لیے اسے جبرا شوہر کے مکان سےسے بے دخل نہیں کیا جاسکتا۔مکان اگر قابل تقسیم ہے تو تقسیم کردیا جائے ،اگر ناقابل تقسیم ہے تو ورثاء ایک دوسرے کے حصص خریدسکتے ہیں یا ایک دوسرے کو کرایہ پر دے سکتے ہیں۔باری باری رہائش بھی رکھ سکتے ہیں اورمکان فروخت کرکے رقم بھی تقسیم کی جاسکتی ہے۔غرض بیوہ کو اس کا حصہ وراثت دینا ضروری ہے۔