آنکھ میں دوا ڈالنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا
سوال : ۔آنکھ میں دوا ڈالنے سے حلق میں اس دواکی کڑواہٹ محسوس ہوتی ہے ایسا لگتا ہے کہ کوئی چیز حلق سے اتر رہی ہے، کیا اس سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے یا نہیں ؟ (سلیم الدین کوئٹہ )
جواب :- آنکھ میں دوا یا سرمہ ڈالنے سے روزے میں کوئی خرابی نہیں آتی گو کہ اس کا اثر حلق میں محسوس ہو جائے ۔
( الفتاوی ٰ الہندیہ : 1/203۔رد المحتار علی الدر 2/111)