سجدہ تلاوت کی دعا
سوال :- سجدہ تلاوت عام نما زکے سجدے کی طرح ہی کیا جاتا ہے اس کے لیے نیت باندھنا وغیرہ تو شرط نہیں بلکہ کھڑے ہوں یا بیٹھے، سجدہ میں چلیں جائیں اور نماز کی تسبیحات پڑھیں پھر اٹھ کر سلام پھیرنے کی بھی ضرورت نہیں یہ باتیں مجھے سجدہ تلاوت سے متعلق پہلے سے معلو م تھیں۔ اب ایک صاحب نے بتایا کہ سجدہ تلاوت کے متعلق ایک دعا منقول ہے ۔ کیا یہ بات ٹھیک ہے اور وہ دعا کونسی ہے ؟( ام محمد کراچی)
جواب :- سجدہتلاوتکے متعلق آپ کی معلومات درست ہیں ۔سجدہ میں تسبیح یعنی سُبْحانَرَبِّیَالْاعْلیٰکےساتھ ایک دعا حدیث میں منقول ہے،اگر پڑھ لیں تواچھاہے اگر نہپڑھی جائے تو بھی سجدہ اد اہوجائے گا ،دعایہ ہے :’’سَجَدَوَجْہِیلِلَّذِیْخَلَقَہشَقّسَمْعہوبصرہبِحَولِہٖوقُوَّتِہٖ "(مشکوٰۃالمصابیح،بابسجودالقُرآن،الفصلالثانی،ص 94)