تیمم کرناکب جائزہے
سوال :- میں نے مختلف علماء سے تیمم کے بارے میں سنا ہے اس بار تبلیغی جماعت میں جانا ہوا تو وہاں ہمارا تیمم کے حوالہ سے مذاکرہ ہو ا جس میں تیمم کا طریقہ بتایا گیا اب مجھے آپ سے سوال یہ کرنا ہے کہ تیمم کی اجازت کب اور کن صورتوں میں ہے ؟
جواب :- تیمم کی اجازت کی چندصورتیں ہیں:
۱۔آدمی کسی ایسی جگہ ہوجہاں پانی سِرےسےدستیاب ہی نہ ہو۔
۲۔پانی موجودہولیکن بہت دورہو)تقریباً1.60کلومیٹرسےزائدمسافت کی دوری پرہو(
۳۔پانی کواستعمال نہ کرسکتاہو،جسکی چندصورتیں ہیں:
(الف)پانی کےپاس کوئی درندہ یادشمن بیٹھاہو۔
(ب)پانی فروخت ہورہا ہواورپاس رقم نہ ہو۔
(ج)کوئی ایسی بیماری ہوکہ دیندارماہرڈاکٹرنےپانی کےاستعمال سےروکاہو۔
(د) وضوکرنےوالااگروضومیں مشغول ہوتوریل گاڑی یا ساتھیوں سےبچھڑنےکاخطرہ ہواورنمازکےآخروقت تک اگلےاسٹیشن یااسٹاپ تک نہ پہنچ سکتاہوجہاں پانی ملنےکاغالب امکان نہ ہو۔
اس کے علاوہ بھی کچھ صورتیں ہیں جو فقہ کی کتابوں میں مذکورہیں۔ ( بدائع الصنائع:1/48 ، رد المحتار علی الدر 1/245،البحرالرائق : 1/151 )