وتر میں دعاء قنوت کے ساتھ مزیدکوئی دعا پڑھنا
سوال:۔کیا وتر نماز میں دعائے قنوت کے ساتھ دیگر قرآنی دعائیں بھی پڑھ سکتے ہیں؟(قاضی جمشید عالم،لاہور)
جواب :- وتر کی تیسری رکعت میں مطلقاً کوئی دعا پڑھنا واجب ہے جب کہ جو دعا عام طورپر پڑھی جاتی ہے وہمسنون ہے۔اس مسنون دعا کے ساتھ اگر کوئی اورماثور دعا ملادیں تو اس کی گنجائش ہے مگر ایسانہ کرنا بہتر ہے کیونکہ مسنون صرف دعا قنوت ہے اورسنت مقدارتک اپنے آپ کو محدود رکھنا اچھا ہے۔