دانتوں کے متعلق احکام
سوال :۔سر میرے سوالات دانتوں کے متعلق ہیں کہ دانت نکلوانے کے بعد نئے دانت لگوانا جائز ہیں؟مزید یہ کہ اگر دانتوں میں فاصلہ ہو یا دانت ٹیڑھے ہوں مسکراتے ہوئے دانت بد صورت لگتے ہوں تو کیا ان کی ٹریٹمنٹ کروانا جائز ہے یا نہیں ؟اسی طرح شوقیہ دانتوں کو گھساکر تیز کرانا کیسا ہے ؟( حنا لاہور )
جواب :۔ دانت نکالنے کے بعد نئے دانت لگاسکتے ہیں،اسی طرح اگردانت ٹیڑھے اوربدنما ہوں تو ان کو ٹھیک کراسکتے ہیں البتہ شوقیہ دانتوں کو گھسا کر تیز اور باریک کرنا ناجائز ہے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دانتوں کو گھسا کر تیز اور باریک کرنے سے اور جسم گدوانے سے منع فرمایا ہے۔ (نسائی :٢/٢٨١۔ فتح الباری شرح صحیح البخاری: ۲/۷۲۵)