مہر کی مقدارمیں اختلاف



سوال:۔میں پیشہ وکالت سے وابستہ ہوں اور مجھے آپ سے شرع محمدی کی رو سے  جواب مطلوب ہے۔اگر آج سے پچاس  سال قبل کوئی نکاح ہوا ہو اورمیاں بیوی میں مہر کے متعلق جھگڑا ہوجائے ،شوہر کم اور بیوی زیادہ مقدار بیان کرے  جب کہ نکاح نامہ یا کوئی تحریری ثبوت کسی کے پاس موجود نہ ہوتو کتنا مہر قراردیا جائے گا۔اے ،ایس ،علوی ،کراچی

جواب ؛۔اگر زوجین  میں مہر کی مقدار کے بارے میں اختلاف واقع ہوجائے توجو فریق شہادت پیش کردے گا اس کی شہادت مطابق فیصلہ ہوگا۔اگر فریقین شہادت پیش کریں تو جس کا دعوی مہر مثل سے بعید ہوگا ،اس کا دعوی قبول کرلیا جائےگا۔اگرفریقین شہادت پیش کرنے سے قاصر رہیں تو جس کا دعوی مہر مثل سے قریب تر ہوگا ،اس کا دعوی قبول کرلیا جائے گا۔