عدت کے بعدزمانہ عدت کے نان ونفقہ کا مطالبہ
سوال:۔میری بیٹی کو اس کے شوہر نے طلاق دی تھی ۔شوہر نے جہیز کا سامان و اپس کردیا تھا اور مہر بھی اداکردیاتھا مگر عدت کا نفقہ ادا نہیں کیا تھا ،کیا اب میری بیٹی اس سے عدت کا نفقہ طلب کرسکتی ہے۔شاہ نواز صدیقی ،لاہور
جواب:۔اگر زمانہ عدت کانفقہ میاں بیوی کی رضامندی یا عدالتی ڈگری کے ذریعے مقررشدہ نہ ہو تو عدت گزرجانے کے بعد اس کا مطالبہ نہیں ہوسکتا۔