نیت یا نسبت نہ ہوتو طلاق نہیں ہوتی



سوال:۔ایک دن میں اکیلا بیٹھا ہوا تھا کہ اچانک میری زبان سے طلاق ،طلاق ،طلاق  کے الفاظ تین مرتبہ نکلے،حالانکہ میرا اپنی بیوی کو طلاق دینے کا کوئی ارادہ نہیں  تھا اورنہ ہی بیوی سامنے تھی اور نہ ہی طلاق کے متعلق  ہم میاں بیوی نے کبھی سوچاہے،کیا طلاق ہوگئی ہے۔؟سرورشاہ،حیدرآباد

جواب:۔جب نیت بھی بیوی کو طلاق دینے کی نہیں تھی اور بیوی کی طرف  طلاق کے کلمات کی نسبت بھی نہیں کی تو کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی۔