مسافر،مقیم امام کے پیچھے پوری نمازپڑھے
سوال :۔میں پوچھنا چاہتا ہوں اگرکوئی مسافر کسی مقیم امام کی اقتداء میں ظہر کی نماز پڑہتا ہے اور آخری دو رکعات میں شامل ہوتاہے تو کیا وہ دو رکعت پڑھے گا یا پوری چار رکعت ۔دوسرے کیا مسافر امام ظہر,عصر اورعشاء کی نمازقصر کرنے کی بجائے پوری پڑھا سکتاہے۔قاضی جمشید عالم صدیقی-لاھور
جواب:۔مقیم امام کے پیچھے اگر آخری قعدہ بھی ملے تو بھی پوری چاررکعت پڑھے گا۔مسافر امام کا پوری نماز پڑھانا مکروہ تحریمی ہے۔ردالمحتار علی الدر المختار ، ۱/۵۸۵ ۔ حلبی کبیر: ۱/۵۴۲)