زندگی میں اولاد میں سےکسی ایک کو عطیہ دینا
سوال: ۔کیا میں اپنی زندگی میں اپنی بیٹی کو پلاٹ یا مکان خرید کر دے سکتا ہوں ۔ اگر خرید کر دیتا ہوں تو میری وفات کے بعد اس کی شرعی حثیت کیا ہو گی ،کیا میری بیٹی کے نام کی ہوئی جائیداد دوبارہ تقسیم ہو گی ؟ فرض کریں اگر اس پلاٹ یا گھر کی قیمت اتنی ہو کہ اگر میری تمام جائیداد تقسیم کی جائے تو بیٹی کا جتنا حصہ بنتا ہے تو اس مکان یا پلاٹ کی قیمت اس کے برابر ہے تو پھر کیا اس صورت میں بھی اس کی تقسیم ہو گی ۔ اور کیا میں شرعی طور پر اپنی بیٹی کی نام جائیداد خرید کر اسے دے سکتا ہوں یا نہیں ۔ شکریہمحمد افضل
جواب :۔ اگر نام کے ساتھ جائیداد کاقبضہ بھی بیٹی کو دے دیں گے تو جائیداد بیٹی کی ہوجائے گی اور آپ کے بعد تقسیم نہیں ہوگی،خواہ جائیداد کی مالیت بیٹی کی وراثتی حصے کے برابر ہویا اس سے کم وزیادہ ہو البتہ بیٹی کوجائیداد دینا چونکہ آپ کی طرف سے عطیہ ہوگا اور عطیہ دیتے وقت اولاد کے درمیان برابری کرنے کا حکم ہے اس لیے اوراولاد اگر ہو تو انہیں بھی بیٹی کے برابر کے دے دینا چاہیے۔