خراب انڈے خریدنے کے بعد واپس کرنا
سوال :- ایک شخص نے دکاندارسے انڈے خریدے جب گھر آکر توڑ کر دیکھا تو انڈے گندے تھے اور ناقابل استعمال تھے کیا ان انڈوں کو دکان دار واپس لینے کا شریعت کی رو سے پابند ہے یا نہیں ؟ دکاندار کا کہنا ہے کہ میں ان ٹوٹے ہوئے انڈوں کو واپس نہیں لے سکتا یہ میرے کسی کام کے نہیں ۔( ارشد ملتان )
جواب :-انڈہ خریدنے کے بعد خریدار کو اس کاخراب ہونا معلوم نہ ہو اوروہ اسےتوڑ دے تو دکان داراسے واپس لینے کا پابند ہے کیونکہ خراب انڈہ کسی کام میں نہیں لایا جاسکتا ۔اگر انڈے کا گندہ ہونا معلوم ہو اورپھر توڑ دے تو پھر واپس نہیں کرسکتا۔( العنایہ شرح الہدایۃ : 9/53 ۔فتح القدیر شرح الہدایۃ :6/18)