میاں بیوی کا ایک دوسرے کو نام لے کر پکارنا



سوال :- میاں بیوی ایک دوسرے کو نام  لے کر پکار سکتے ہیں شرعااس میں کوئی برائی تو نہیں؟

جواب :- شوہر اپنی بیوی کونام لے کر پکار سکتا ہے اس میں کوئی حرج نہیں البتہ بیوی اپنے خاوند کا نام لے کر نہ پکارے بلکہ کسی تعظیمی لفظ کےذریعہ اسےاپنی طرف متوجہ کرے ۔( فتاوی ٰ شامی، کتاب الحظر والاباحۃ : 5/369)