اگر قنوت کا نہ پڑھنا رکوع میں یاد آئے تو قیام کی طرف نہ لوٹے
سوال:۔ اگر رکوع میں یاد آئے کہ قنوت نہیں پڑھی ہے تو کیا کرنا چاہیے۔
جواب۔اگررکوع میں یا د آئے کہ قنوت پڑھنا بھول گئے تھےتو قیام کی طرف نہیں لوٹنا چاہیے بلکہ سجدہ سہوکرلینا چاہیے ۔اگر قیام کی طرف لوٹ آئے اور قنوت پڑھ لی تو پھر دوبارہ رکوع کی ضرورت نہیں اور سجدہ سہو کرلے۔اگر رکوع بھی دوبارہ کرلیا اور سجدہ سہوکرلیا تو نماز درست ہوگئی۔