قربانی کی قضا صدقہ کرکے ہوتی ہے۔



سوال:۔میں نے قربانی کا جانو رخریداتھامگر عید کے  دن کرنٹ لگنے سے وہ مرگیا اور عید کی مصروفیات کی وجہ سے میں دوسراجانور نہ خریدسکا۔اب کیا حکم ہے کیا میں ابھی جانورخریدکرذبح کرلوں یا اگلے سال عید کا انتظارکروں۔؟

جواب۔جس شخص کی قربانی رہ جائے اس پرعیدگزرنےکے بعد ایک متوسط جانوریا اس کی قیمت صدقہ کرنا ضروری ہوتاہے  اس لیے آپ ایک متوسط جانور یا اس کی قیمت کسی غریب کوصدقہ کردیں ۔صدقہ کسی بھی وقت کرسکتے ہیں ا س کے لیے اگلی عید کا انتظارضروری نہیں اوراگر اگلی عید جانور کا صدقہ نہیں کیا  تو عید پر بھی صدقہ کرنا  ہی ضروری ہوگا کیونکہ قربانی کی قضا جانور ذبح کرکے نہیں بلکہ جانور یا اس کی قیمت  صدقہ کرکے ہوتی ہے ۔