سود کی رقم رشوت یا ٹیکس میں دینے کا حکم
سوال:۔میرے پاس کہیں سے سود کی رقم آئی ہے جب کہ مجھے اپنے ایک کام کے سلسلے میں رشوت دینا بھی ناگزیر ہے تو کیا میں سود کی رقم رشوت میں دے سکتا ہوں۔
جواب:۔سود لینا اور رشوت دینا دونوں گناہ ہیں اس لیے دوہرا گناہ ہوگا۔ٹیکس میں دینے کا حکم یہ ہے کہ اگر سود کی رقم گورنمنٹ کی طرف سے نہیں ملی ہے یا گورنمنٹ کی طرف سےملی ہے مگر ٹیکس شرعی شرائط کے مطابق ہے تو ٹیکس کی مد میں سودی رقم جمع کرانا بھی جائز نہیں۔