اس شرط پر خلع کے بچوں کی پرورش کا حق ماں کو ہوگا
سوال:۔اگرمیاں بیوی خلع کا معاملہ کرلیں اور یہ معاہدہ کرلیں کہ بچوں کی پرورش کا حق ماں کو ہوگا اور والد انہیں نہیں لے سکے گا اور اس کے بدلے میں بیوی اپنے مہر اور دیگر حقوق سے دست بردار ہوجائے تو اس کی کیا حیثیت ہے۔
جواب:۔شوہر اپنا کوئی حق بیوی کو معاف کرسکتا ہے مگر وہ بچوں کے حقوق سے دست بردار نہیں ہوسکتا ۔سات سال کے بعد بچہ کا اور نوسال کے بعد بچی کا حق ہے کہ والد ان کی تربیت ونگہداشت کرے اور اگر وہ اس سے انکار کرتا ہے یا اس کے خلاف کوئی معاہدہ کرتا ہے تو ایسا معاہدہ بچوں کے حقوق کے خلاف ہونے کی وجہ سے کالعدم ہے اور قانون کے زورپر اسے بچوں کی کفالت پر مجبور کیا جائےگا۔بہرحال یہ شرط کہ مدت پرورش کے بعد بھی بچے والدہ ہی کے زیر پرورش رہیں گے،خلاف شریعت ہونے کی بنا پر باطل ہے۔