حلق کرانے سے پہلے سلے ہوئے کپڑے پہن لینا



سوال :-  شعبان میں عمرے کےلیے  گیا تھا  ،عمرہ   کرکے مدینہ طیبہ  حاضری بھی دے دی ،واپسی والے دن آخری عمرہ  کرنے لگا  تو وقت بہت کم تھا، مجھے واپسی کےلیے ایئرپورٹ پہنچنا تھا۔ جلدی کی وجہ سے عمرے کے باقی اعمال پورے کرنے کے بعد ابھی حلق نہیں  کیا تھا  کہ  احرام کھول کر کپڑے پہن لیے پھر دو تین گھنٹوں کے بعد حلق کرالیا تو اب کیا حکم ہے۔

جواب :۔ ا ٓپ صدقہ فطر کی مقدار صدقہ کریں اورصدقہ  یہاں بھی دے سکتے ہیں ۔(  فتح القدیر ۲/۴۴۲ ۔ البحر الرائق  : ۳ /۶ ۔ الفتاویٰ الہندیہ:  ۱ / ۲۴۲)