عدت وفات گزارنے والی کا نفقہ واجب نہیں
سوال:۔میرے بیٹے کا ایکسیڈنٹ میں انتقال ہوگیا اور بہو بجائے ہمارے گھر عدت گزارنے کے اپنے میکے چلی گئی اور یہ مطالبہ بھی کررہی ہے کہ اسے عدت کے زمانہ کے خرچ دیا جائے ،کیا اس کامطالبہ جائز ہے۔سلیم احمد،چنیوٹ
جواب :۔جو عورت شوہر کی وفات کےسبب عدت گزار رہی ہو وہ کسی بھی قسم کانان ونفقہ شوہر کے ترکہ میں سے وصول کرنے کی مستحق نہیں البتہ شوہر کی میراث میں سے اسے اس کا مقررہ حصہ ملے گا۔